پاکستانی عوام کی دھڑکنیں آج بھی کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتی ہیں، محمد زبیر صدیقی

Kashmir Protest

Kashmir Protest

کراچی: انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا ہے کہ نوجوان طلبہ و طالبات کو کیبل ہر وقت عریاں اور فحاشی سے بھرپور فلمیں، گانے اور دیگر پروگرامات دکھا رہا ہے، قوم کوبے حیا اور بے شرم بنایا جا رہا ہے، کونسا چینل اور کونسا پروگرام ہے جو والدین اورماں بہنوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے؟ رہی سہی کسر پاکستانی میڈیا چینل نے نکال دی ہے، جتنی فحاشی و عریانی ہندوستانی چینل میں نہیں ہے اتنی پاکستانی چینلز میں موجود ہے۔

ثقافت کو کثافت کے رنگ میں رنگ دیا گیا ہے، ایسے میں قوم کی اگلی نسل سے کیسے امید کی جا سکتی ہے کہ وہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں حسہ لے سکے گی، یہ المیہ ہے جس کے بارے غور و فکر کی ضرورت ہے، جو کچھ بھارت کشمیر میں کر رہا ہے اس میں ہماری اپنی غفلت کا زیادہ کردار ہے ہم نے بحیثیت قوم خود بھارت کو اجازت دی ہوئی گزشتہ ستر سال کہ وہ جب چاہیے جہاں چاہے بھارت میں ظلم و زیادتی کا بازار گرم کرکے رکھے، اگر ملک کی حکمرانوں اور فوج نے کشمیر کو شہ رگ سمجھا ہوا ہوتا تو ان کے عمل اور رد عمل میں فرق ہوتا، ہم بھارت سے مفاہمت کی طرف جاتے ہی نہیں، 22اکتوبر لاہور میںہونے والے انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی کنونشن بعنوان قومی یکجہتی طلبہ کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں ہونے والے صوبہ سندھ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا کہ پاکستانی عوام کی دھڑکنیںآج بھی کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتی ہیں، کشمیر کی آزادی کے مطالبے پر قوم متحد ہے،قومی یکجہتی مہم میں بھارتی مظالم کی داستان طلبہ کو سنائی گئی اور ان کے دلوں جذبہ حریت اجاگر کیا گیا۔

اس وقت کی اہم ترین ضرورت پاکستانی نوجوانوں میں جذبہ حب الوطنی اور کشمیر یوں یکجہتی اجاگر کرنا ہے، اس موقع پر صوبہ سندھ کی عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے ناظم عبدالسلام اعوان نے کہا کہ پاکستان کے طلبہ میں بے پناہ ٹیلنٹ اور صلاحتیں موجود ہیں، دنیا بھر میں تعلیمی سرگرمیوں میں ہمارے طلبہ نے مقابلے جیتیں ہیں،سوفٹ وئیر کی دنیا کی بڑی انڈسٹری پاکستان میں موجود ہے جو ملکی ذر مبادلہ کا تیسرا بڑا ذریعہ ہے، انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے میڈیاکورڈینیٹر اور ویب ماسٹر جنید احمد سیال نے کہا کہ قومی یکجہتی طلبہ کنونشن کے انعقاد کے موقع پر انجمن طلبہ اسلام کی ویب سائٹ کا دوبارہ اجراء کیا گیا ہے، www.atipakistan.orgپر طلبہ کنونشن کو براہ راست بھی دیکھ سکیں گے، انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری نے لاہور میں مرکزی کنونشن میں شرکت کے حوالے سے سندھ بھر کے تمام اضلاع کی رپورٹ پیش کی، اس موقع پر انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے سینئر نائب ناظم جنید مصطفی سراھیوبھی موجود تھے۔