چھٹا آل پاکستان شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ

6th Shaheed Rani Mohatrama Benazir Bhutto  Shooting Ball Tournament

6th Shaheed Rani Mohatrama Benazir Bhutto Shooting Ball Tournament

کراچی : شہید ذوالفقار علی بھٹو شوٹنگ بال کلب نو ڈیرو لاڑکانہ کے زیر اہتمام “چھٹا آل پاکستان شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ “مورخہ 24،25اور 26مارچ2017ء کو شہید رانی اسٹیڈیم نو ڈیرو لاڑکا نہ میں کھیلا جائیگا۔

ٹورنامنٹ آرگنائزر رحمت اللہ موریو اور تورنامنٹ سیکریٹری غلام سرور کھوڑو نے ٹورنامنٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ پاکستان سطح کے اس بڑے شوٹنگ بال ایونٹ میں ملک بھر سے معروف 48شوٹنگ بال ٹیمیں شرکت کریں گی ٹورنامنٹ کا افتتاح مورخہ 24مارچ2017ء شام 4بجے صوبائی وزیر نثار احمد کھو ڑو کرینگے۔

جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل مورخہ 26مارچ کو کھیلا جائیگا فائنل میچ اور تقسیم انعامات کی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے اور کھلاڑیوںمیں انعامات تقسیم کرینگے ،ٹورنامنٹ کے انعقاد میں سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کا مکمل تعاون حاصل رہیگا۔

ٹورنامنٹ آرگنائزر رحمت اللہ موریو اور تورنامنٹ سیکریٹری غلام سرور کھوڑو نے بتا یا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے انتظاما ت اختتامی مراحل میں ہیں اس میگا ایونٹ میں شرکت کے لئے ملک بھر سے شوٹنگ بال ٹیمیں 22مارچ تک لاڑکانہ پہنچ جائیں گی ۔ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کا ایک اجلاس نو ڈیرو لاڑکانہ میں منعقد ہوا جس میں انتظامات کو حتمی شکل دیا گیا۔

اجلاس میں پیٹرن خورشید احمد جونیجو ،چیئر مین ٹورنامنٹ کمیٹی اللہ ڈنو بھٹو ،صدر ٹورنامنٹ کمیٹی عبدالخالق بھٹو ،سنیئر نائب صدر ٹورنامنٹ کمیٹی خالد احمد میمن ،نائب صدر ٹورنامنٹ کمیٹی سجاد حسین چنا ،چیف آرگنائزر رحمت اللہ موریو ،ٹورنامنٹ سیکریٹری غلام سرور کھوڑو ،کوارڈینٹر عبدالمجید شیخ ،ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری سید نظام الدین شاہ نے شرکت کی۔

جاری کردہ :۔ سیکریٹری اطلاعات