دو ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالر وطن بھیجے: اسٹیٹ بینک

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی کم قیمتوں نے جہاں خلیجی ممالک کو پریشان کر رکھا ہے وہی تیل کی پیداوار کمپنیاں بند ہونے سے کئی پاکستانی بھی بے روز گار ہو چکے ہیں جس کے باعث آئندہ آنے والے دنوں میں ترسیلات زر میں کمی کا خدشہ بڑھتا چلا جا رہا ہے۔

جولائی سے اگست کے دروان بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے 3 ارب پاکستان بھجے جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 3 ارب 19 کروڑ ڈالر پاکستان بھجے گئے تھے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ملکی درآمدات اور سرمایا کاری پہلے ہی کم ہے اگر ترسیلات زر میں کمی واقع ہوئی تو حکومت کا ملکی معیشت کا پہیہ چلانے کے لئے عالمی مالیاتی اداروں اور مرکزی بینک پر انحصار بڑھ جائے گا جس سے مہنگائی کی شرح میں تزی سے اضافہ ہو گا۔

اس لئے حکومت کو جلد از جلد خلیجی ممالک سے رابطہ کر کے پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔