آرمی چیف کی برازیل کے وزیر دفاع سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Raheel Sharif

Raheel Sharif

براسیلیا (جیوڈیسک) پاکستان اور برازیل کے مابین دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلہ میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے برازیل کے وزیر دفاع سے ملاقات کی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان پہلے ہی تربیت اور تجربات کے تعاون کے معاہدے موجود ہیں۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ہم برازیل کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ جنرل راحیل شریف نے برازیل کے وزیر دفاع کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ وزارت دفاع میں برازیل کے ڈیفنس منسٹر ایلڈو ریبلو نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔