پاکستان سیز فائر کی پابندی کرے ورنہ غیر متوقع نقصان اٹھائے گا، بھارتی فوج

Indian Army

Indian Army

سری نگر (جیوڈیسک) بھارتی فوج نے پاکستان کو ایل او سی پر سیزفائر کی مبینہ خلاف ورزی کی صورت میں ایک بار پھر غیرمتوقع نقصانات کی دھمکی دیدی۔

بھارتی فوج کی 16ویں کور کے کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل کے ایچ سنگھ نے منگل کے روز دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان نے ایل او سی پر سیزفائر کی خلاف ورزی جاری رکھی تو اسے غیرمتوقع نقصان اٹھانا پڑے گا۔

انھوں نے الزام عائد کیا کہ سرحد پار کچھ ایسے عناصر موجود ہیں جو لائن آف کنٹرول پر مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ ہمیں ان عناصر کو غیرمتوقع نقصان پہنچانا ہو گا تاکہ وہ مستقل میں دوبارہ ایسا نہ کریں۔

ادھر بھارتی فوج کے ایک سینئر افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فوج کی جانب سے عید کے موقع پر پونچھ سیکٹر میں شیلنگ کی گئی جس میں5 شہری زخمی ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ ایک لڑکی پاکستانی علاقے میں بھی جاں بحق ہوئی جس کا ہمیں افسوس ہے۔