وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا مرکزی دفتر ملتان سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی : وفاق المدارس مجلس عاملہ کا اجلاس وفاق المدارس العرابیہ کے صدر مولانا سلیم خان کی زیر صدارت دارالعلوم کراچی کورنگی میں دوروزہ طویل اجلاس ہوا اجلاس میں جید علماء کرام اور وفاق المداس کی مجلس عاملہ کے تمام ارکان نے شرکت کی اجلاس میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نصاب تعلیم، طریقہ تعلیم، نظامہائے امتحانات اور دیگر امور پر کے حوالے سے آنے والی آراء کا جائزہ لینے کے ساتھ تعلیمی نظام کے حوالے سے بھی سیرحاصل بحث کی گئی۔

اجلاس میں بہت سے فیصلے بھی کئے گئے وفاق المدارس العربیہ ملتان کا مرکزی دفتر اسلام آباد جلد منتقل کیاجائے گا ۔جس کے تحت چاروں صوبوں کے بڑے شہروں میں صوبائی مرکزی آفس قائم کیے جائیں گے جوصوبے کے تحت تمام مدارس کی مشکلات اورآئے روزآنے والی پریشانیوں کاازالہ کیا جائیگا اور ان میں تعلیمی نظام ،طلبہ کو سہولیات اور دیگر اہم امور کا جائزہ لیکر مرکزی آفس اسلام آباد کو دینے کے مجاز ہوں گے۔

اسی طرح وطن عزیز کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سندھ کا مرکزی آفس کی نگرانی کیلئے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم کاانتخاب کیا گیاہے جس کے تحت ایک میڈیا سیل بھی کام کرے گا جو مختلف مواقع کے حوالے سے اور قومی ایشوز پر میڈیا کو وفا ق المدارس العرابیہ کی پالیسی بیان جاری کرے گا،اجلاس میں صدروفاق شیخ الحدیث مولاناسلیم اللہ خان،جنرل سیکریٹری مولانامحمدحنیف جالندھری،مفتی محمدرفیع عثمانی،مفتی تقی عثمانی،ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر ، مفتی محمدنعیم ،حکیم مظہر،مولانا انوراالحق ، مولانا حق نواز ، سمیت دیگر بہت سے علماء کرام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں ڈانس پارٹی کی اجازت کے حوالے سے شدید تشویش کااظہاراور عدالت کی جانب سے شراب کی خریدو فروخت پر پابندی کا خیر مقدم کیاگیا ۔ اجلاس میں علماء کرام نے کہاکہ مدارس خالص تعلیمی ادارے ہیں ان کیخلاف سازشیں کرنے والے ملک دشمن عناصر ہیں ہمیں یہ ہرگز برداشت نہیں کہ کوئی ملکی تشخص کے ساتھ کھلواڑ کرے ۔ان کیخلاف کوئی بھی اقدام سے قبل حکومت اہل مدارس سے مشاورت کی جائے سندھ حکومت نے سوسائٹی ایکٹ ترمیمی بل کے حوالے سے علماء کرام سے مشاورت نہیں کی اور نہ ہی مدارس کو واچ لسٹ میں شامل کرنے کے حوالے سے کوئی بات کی گئی۔

اس موقع پر میڈیا سے سے گفتگوکرتے ہوئے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ر ئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ وفاق المدارس کا مرکزی آفس اسلام آباد منتقل کرکے ذیلی صوبائی آفس بنانے کافیصلہ خوش آیند ہے پہلے چھوٹی سے چھوٹی بات کیلئے ملتان سے رجوع کرنا پڑھتا تھا اب صوبے میں قائم وفاق کے ذیلی دفاتر کریں گے ، انہوں نے کہاکہ کراچی کے مدارس کے مسائل بھی بہت زیادہ ہیں ان کے حل کیلئے مجھے صوبہ سندھ کے ہیڈ آفس کا نگران مقرر کیاگیا اکابرین علماء نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا جس کا میں مشکور ہوں۔