یوم پاکستان کے جشن کی تقریب بروز جمعہ 23 مارچ 2018 کو سفارتخانہ پاکستان بمقام 13 ہوفزائلے، 1190، ویانا میں صبح 10 بجے منعقد ہو گی

March 23 Pakistan Day

March 23 Pakistan Day

ویانا (محمد اکرم باجوہ) آسٹریا اور سلواکیہ میں مقیم تمام پاکستانیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یوم پاکستان کے جشن کی تقریب بروز جمعہ 23 مارچ 2018 کو سفارتخانہ پاکستان بمقام 13 ہوفزائلے، 1190، ویانا میں صبح 10 بجے منعقد ہو گی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوگا اور بعدازاں پرچم کشائی کی رسم ہو گی۔

اس خوشی کی تقریب میں آپ اور آپ کے اہل و عیال کی شرکت قومی یکجہتی اور جذبہ حب الوطنی کا مظہر نیز ہمارے لئے باعث توقیر ہو گی۔

آپ سے گزارش ہے کہ آسٹریا اور سلواکیہ میں مقیم جن پاکستانیوں سے آپ رابطے میں ہوں انھیں بھی اس دعوت عام کی اطلاع دیں۔

آپ کی شمولیت کے منتظر
عملہ سفارت خانہ پاکستان
ویانا ،19 مارچ 2018