پاکستان چیمپئنز ٹرافی نہ کھیل سکے تو سلیکٹرز سے سوال ہونا چاہیے، یونس خان

Younas khan

Younas khan

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ماسٹر بیٹسمین یونس خان نے کہا ہے کہ پاکستان چیمپینز ٹرافی نہ کھیل سکے تو سوال سلیکٹرز سے ہونا چاہیئے۔

یونس خان نے کہا کہ اگر پاکستان نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے کوالیفائی نہ کیا، تو ذمے دار وہ ہونگے جنہوں نے مجھے ون ڈے ٹیم سے باہر کیا۔

ان کا کہناتھا کہ برائے مہربانی میرا مصباح سے موازنہ نا کیا جائے،ہم دونوں کے اسٹائل میں بہت فرق ہے، ان سے 4 سال چھوٹا اور کہیں زیادہ تجربہ کار ہوں۔