جب تک پاکستان کا ہر بچہ اسکول نہیں جاتا چین سے نہیں بیٹھوں گا: وزیراعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

پنجگراں (جیوڈیسک) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پنجگراں میں تعلیمی اصلاحاتی پروگرام کے تحت سکولوں کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کر دیا ہے۔

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اس موقع پر کمپیوٹر لیب اور لائبریری کا افتتاح کر دیا جبکہ مریم نواز کو تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کے پروگرام کی نگران مقرر کر دیا ہے ۔ سکول کی پرنسپل نے اس موقع پر کہا کہ پنجگراں کے سکول کیلئے خاص گرانٹ کا اعلان کر کے آپ نے عوام کے دل جیت لئے۔

23 ستمبر کو مریم نواز شریف نے سکول کا دورہ کیا اور طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرادی ، ان کی کوششوں سے سکول کے مسائل بہت تیزی سے حل ہوئے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کالج کو ڈگری کالج بنانے کا اعلان کیا۔

نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے آج سکول کا دورہ کر کے خوشی ہو رہی ہے ۔ مجھے خوشی ہوئی کہ سکول میں تعلیمی معیار بہترہو رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے 422 سکولوں کی اپ گریڈیشن میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔