پاک چین تعاون سے تیار کردہ جے ایف تھنڈر کا تین جہازوں پر مشتمل بیڑہ پیرس ائیر شو کے لئے فرانس پہنچ گیا

پیرس(رپورٹ زاہد مصطفی اعوان )پاک چین تعاون سے تیار کردہ جے ایف تھنڈر کا تین جہازوں پر مشتمل بیڑہ پیرس ائیر شو کے لئے فرانس پہنچ گیا۔

پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔تفصیل کے مطابق 3 جے ایف 17 تھنڈر طیاروں اور پاک فضائیہ کے پائلٹس اور تکنیکی معاونین پر مشتمل ایک دستہ پیرس ائیر شو میں شرکت کیلئے فرانس پہنچ گیا۔ 51 واں ائیر شو فرنچ ائیر و سپیس انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے تعاون سے 15 سے 21 جون تک (لی برجے ) LE BOURGET پارک دی ایکسپوزیشن پر ہو گا۔ ایک JF ـ17 طیارہ فضائی مظاہروں میں شرکت کرے گا جبکہ دوسرا طیارہ تمام ہتھیاروں سے لیس زمین پر شائقین کے لیے مرکز نگاہ رہے گا۔

جے ایف تھنڈر طیارے پہلی مرتبہ دنیا بھر کو متعارف کروائے جا رہے ہیں ۔فرانس ائیر شو میں پہلی مرتبہ پاکستانی جنگی جہازوں کی شرکت سے فرانس میں مقیم پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔اور ویلکم کیا ہے۔امید ہے کہ تھنڈر جہازوں کی پیرس ائیر شو میں شرکت سے پاکستانیوں کی عزت و قار میں اضافہ ہو گا۔

جبکہ سفارت خانہ پیرس میں ڈیفنس اتاشی بھی فرانس میں تھنڈر جہازوں کی نمائش کو دنیا بھر میں متعارف کروانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ فرانس میں جہازوں کی یہ نمائیش ہر دو سال بعد لگائی جاتی ہے ،جوکہ پیرس کے نزدیکی ائیر پورٹ لی بورجے کے ائیر پورٹ پر لگائی جاتی ہے۔

JF 17 in France Le Bourget Airport

JF 17 in France Le Bourget Airport