پاکستان کرسچن رائٹرز گلڈ مرکز کے انتخابات میں آرتھر برکی صدر اور ساحل منیر سنئیر نائب صدر منتخب

Literary Conference

Literary Conference

میاں چنوں (نمائندہ خصوصی) ملک بھر کے معروف مسیحی شعراء و شاعرات، ادباء اور دیگر معتبر لکھاریوں کی واحد مستند نمائندہ تنظیم پاکستان کرسچن رائٹرز گلڈکی تین روزہ ادبی کانفرنس فیصل آباد میں منعقد ہوئی جس میں لاہور، کراچی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، بہاولپور، ساہیوال، خانیوال، ڈسکہ، جہلم، سمبڑیال اور فیصل آباد سمیت ملک بھر سے تنظیم کی بائیس برانچوں کے عہدیداران نے شرکت کی۔

کانفرنس کے آخری روز منعقدہ تنظیمی انتخابات میں مرکزی صدر آرتھر برکی،سنئیر نائب صدر ساحل منیر منتخب ہوئے جبکہ دیگر عہدیداران میں آسناتھ کنول جنرل سیکرٹری،سیموایل فضل حباب جوائنٹ سیکرٹری،ناصر نیر فنانس سیکرٹری اوریونس شہباز سیکرٹری اطلاعات جبکہ رشید فراز سرپرستِ اعلیٰ شامل ہیں۔اس تین روزہ کانفرنس میں مختلف کتابوں کی تقریبِ رونمائی،اہم ادبی و سماجی موضوعات پرمذاکرہ جات اورآل پاکستان محفلِ مشاعرہ کا انعقاد بھی کیا گیا ۔ پاکستان کرسچن رائٹرز گلڈ ضلعی برانچ خانیوال کے عہدیداران و ممبران کی طرف سے تمام نو منتخب مرکزی عہدیداران کو دلی مبارکباد دی گئی ہے۔