کوئی بھی شخص پاکستان کے حوالے نہ کیا جائے، برطانوی وزارت داخلہ کا وزیراعظم کو خط

David Cameron

David Cameron

لندن (جیوڈیسک) برطانوی وزارت داخلہ نے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون حکومت کو خط لکھا ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ کوئی بھی شخص پاکستان کے حوالے نہ کیا جائے۔ پاکستان کیخلاف سازش میں ملوث افراد کو برطانوی قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

برطانوی وزارت داخلہ کی جانب سے سفارشات میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق رہنماء عمران فاروق قتل کیس میں پاکستان کے تعاون کو سراہتے ہیں۔

برطانوی حکام عمران فاروق کے قاتلوں کو برطانیہ لانے کے لئے انتظانات کریں تاہم کوئی بھی شخص پاکستان کے حوالے نہ کیا جائے۔ برطانوی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف سازشیں کرنے والوں کیخلاف برطانوی قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

واضع رہے کہ برطانوی اٹارنی جنرل آفس نے حکومت کو مقدمے کی معلومات یا ملزم تک رسائی نہ دینے کی سفارش کی تھی۔