کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں 29 اکتوبر کو پرامن ریلی کا انعقاد کیا جائے گا

Akram Bajwa

Akram Bajwa

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان کمیونٹی فورم آسٹریا کے زیر اہتمام کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں 29 اکتوبر بروز ہفتہ سپہر ایک بجے سے لیکر سپہر تین بجے تک کار پلاٹس اوپرا تھیڑکے سامنے پُرامن احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔

پُر امن احتجاجی ریلی میں پاکستانی خواتین و مرد حضرات بھر پور شرکت کریں گے۔

پاکستان کمیونٹی فورم آسٹریا کی جانب سے تمام پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی جاتی ہے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ انڈیا کی جانب سے ظلم اور بربریت کے خلاف آواز بلند کرنے اور کشمیر یوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لیئے اس پُر امن ریلی میں شرکت کرکے اپنا اخلاقی فرض پورا کریں۔