پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کی نائب صدر کی سیٹ پر ضمنی انتخابات 11 فروری کو ہونگے

Votting

Votting

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے جنرل سیکرٹری کی پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کی نائب صدر کی سیٹ پر ضمنی انتخابات 11 فروری بروز ہفتہ شام چھ بجے ہونگے۔

الیکشن میں حصہ لینے کیلیئے پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریاکی مجلس عاملہ کا ممبر ہونا لازمی ہے ۔جو اُمید وار نائب صدر کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کا خواہش مند ہو وہ 8 فروری کی شام تک اپنی رجسٹریشن پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریاکے جنرل سیکرٹری منیر احمد مغل سے رابطہ کر کے کراسکتا ہے۔

الیکشن لڑنے والے اُمید وار کو اپنی درخواست کے ساتھ300 یورو الیکشن فیس ناقابلِ واپسی جمع کرانے کا پابند ہوگا۔اور الیکشن والے روز صرف مجلس عاملہ کے ممبران اور جس کو دعوت دی جائے وہ احباب ہی تشریف لائیں شکریہ۔ نیز الیکشن والی جگہ کا اعلان بہت جلد کردیا جائے گا۔

منجانب۔ پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا