پاکستانی کمیونٹی سالز برگ کی تنظیموں کا پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے ساتھ تعاون کا بہت شکریہ، صدر ندیم خان

PCFA Meeting

PCFA Meeting

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستانی کمیونٹی آسٹریا کے صدر ندیم خان کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے میڈیا کوآرڈینیٹر اکرم باجوہ،مجلس عاملہ کے رکن اور ای یو پاک فرینڈشپ آسٹریا کے صدر حاجی محمد ارشد باجوہ ،چوہدری مختار ،فاروق چوہدری و دیگر پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے سالز برگ کا ایک روزہ دورہ کیا۔

پاکستانی کمیونٹی سالز برگ کی تنظیموں کی مختلف شخصیات الطاف ،سید شاہد شاہ،چوہدری منیر ،عبدالسلام فریدودیگر شخصیات سے ملاقات کی اور صدر ندیم خان نے پاکستانی کمیونٹی فورم میں شمولیت پر بڑی تفصیل سے بات کی اور پاکستانی کمیونٹی فورم کے اغراض ومقاصد سے اگاہ کیا۔

کہا کہ ہم سب دیار غیر میں پاکستان کے سفیر ہیں اور پاکستان کے نام پر ہم سب کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکراور اپنے اپنے اختلافات کو بھلا کر پاکستان کے قومی پرچم تلے اکھٹے ہوکر ایک قوم ہونے کا ثبوت فراہم کرنا ہوگااور ہم سب کو اپنی نوجوان نسل کے لیئے ایسا کام کرنا چایئے جو بعد میں آنے والے نوجوان ہم سب پر فخر کرسکیںاور پاکستان کی پہچان کو آگے لیکر چلیں۔

پاکستانی کمیونٹی سالز برگ کی تنظیموں کے نمائندگان نے ندیم خان سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ۔ملاقات کے آخر میں صدر ندیم خان نے پاکستانی کمیونٹی سالز برگ کی تنظیموں کے سربراہان کا اپنی اور پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔

PCFA Meeting

PCFA Meeting

PCFA Meeting

PCFA Meeting

PCFA Meeting

PCFA Meeting

PCFA Meeting

PCFA Meeting

PCFA Meeting

PCFA Meeting

PCFA Meeting

PCFA Meeting

PCFA Meeting

PCFA Meeting

PCFA Meeting

PCFA Meeting