8ویں آئی اون پاکستان کانفرنس 12 نومبر کو کراچی میں منعقد ہو گی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ینگ سوشل ریفارمر کے زیر اہتمام 8ویںآئی اون کانفرنس مورخہ 12نومبر 2016ء بروز ہفتہ میریٹ ہوٹل کراچی میں منعقد ہوگی کانفرنس کا افتتاح صبح ساڑھے دس بجے رکن قومی اسمبلی فاروق ستار کرینگے اس موقع پر صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ اور سردار محمد بخش مہر مہمان عزازی ہونگے۔

کانفرنس سیشن صبح 1:30تا شام 5:00بجے تک منعقد ہوگی جس میں ملک بھر کی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات اور اہم شخصیات شرکت کرینگے کانفرنس سے سنیٹر ڈاکٹر عبدالقیوم ،صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معائون خصوصی نادر حسین خواجہ ، ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ ،نیشنل بنک اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان ،ائر کموڈور یاسمین فراز ،ایس پی شہلا رضا ،ڈاکٹر راشد ہاشمی ،سیکریٹری اسپورٹس سلیم رضا کھو ڑو ،دردانہ بٹ ،اویس گھانگرہ ،ڈاکٹر سید پرویز رضوی ،جسٹس (ریٹائرڈ ) ناصر اسلم زاہد اور دیگر مقررین خطاب کرینگے۔

کانفرنس کے اختتام پر سابق کور کمانڈر جنرل جاوید ضیاء ملک کے لئے اعلیٰ خدمات انجام دینے والی شخصیات میں فخر پاکستان ایورڈ تقسیم کرینگے ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں عالمی شہرت یافتہ ممتاز سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی (مرحوم )، عالمی شہرت یافتہ معروف قوال امجد فرید صابری(مرحوم ) سابق ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد(مرحوم)،نسیم حمید ،سونا منور ،راجہ اعجاز احمد ،دردانہ بٹ ، حاجی غلام محمد خان ،غلام حیدر (فٹ بال آرگنائزر)محمد ارشد (ڈی ایم سی کورنگی) پروفیسر اعجاز فاروقی ،علی حسن ساجد (کے ایم سی ) شامل ہیں۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر