آئی اون پاکستان کانفرنس ،نوجوانوں کے لئے جامع پالیسی مرتب کی گئی

Won Pakistan Confrance

Won Pakistan Confrance

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہاکہ ہمارا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے نوجوانوں کی بہتر تربیت کے ذریعے ہم اپنے ملک کا نام دنیا میں مزید بلند کرسکتے ہیں ایم کیو ایم نوجوانوں کی تعمیر و ترقی کے ذریعے آئی اون پاکستان کے تشخص کو اجاگر ے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ سوشل ریفارمر کے زیر اہتمام محکمہ یوتھ آفیئرز حکومت سندھ کے تعاون سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک روزہ “آئی اون پاکستان کانفرنس “سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے کانفرنس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ ،پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شاہدہ رحمانی ،ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی نگہت شکیل ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معائون خصوصی نادر حسین خواجہ ،نیشنل بنک اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان ،اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، کانفرنس سے ینگ سوشل ریفارمر کے صدر سید فہد رضوی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔

جس میں انہوں نے آئی اون پاکستان کانفرنس کے مقاصد بھی بیان کئے نظامت کے فرائض حاجی غلام محمد خان اور لائبہ خان نے انجام دیئے ۔کانفرنس میں پاکستان بھر سے یونیورسٹی کے طلباء و طالبات اور نوجوانوں کے وفود نے بھی شرکت کی اور آئی اون پاکستان کے حوالے سے اپنے خیالات سے آگاہ کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ناصر حسین شاہ نے کہاکہ اگر ہمیں اپنے ملک ،شہر کے ساتھ اپنے مستقبل کو بہتر بنا نا ہے تو ہمیں ہر چیز کو اون کرنا ہوگا۔

آئی اون پاکستان کانفرنس کا انعقاد ایک بہتر قدم ہے اس کے ذریعے نوجوانوں میں اپنے ملک کو اون کرنے کا جذبہ بیدار ہوگا انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور اقتدار میں نوجوانوں کے مسائل کو اولیت دی ہے اور اسے حل کرنے کے لئے مختلف پروگرام دیئے ہیں سندھ حکومت تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے ساتھ بہتر مستقبل کے لئے نوجوانوں کے لئے موثر یوتھ پالیسی بنا رہی ہے جس سے نوجوانوں کو نہ صرف اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کا موقع فراہم ہوگا بلکہ اپنے ٹیلنٹ کو اُجاگر کرکے دنیا میں پاکستان کا نام بلند کرنے کے لئے واضح پلیٹ فارم بھی میسر آسکے گا۔

کانفرنس صبح 10بجے سے شام 5بجے تک جاری رہی جس کے مختلف سیشن میں ملک بھر کے یونیورسٹی کے طلباء و طالبات اور نوجوانوں نے مستقبل کے پاکستان کا خاکہ پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئی اون پاکستان کے مقاصد کو اُجاگر کرکے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کیا جائیگا ۔کانفرنس میں افشاں فاروق ستار ،ڈاکٹر سید پرویز رضوی ،دردانہ بٹ ،سہیل عابدی ،فیضان باقر اور معروف جرنلسٹ نسرین گل نے بھی شرکت کی۔