ایس ایم سی المنائی پاکستان کا بھو ربن میں جاری 3 روزہ کنونشن اختتام پذیر ہو گیا

 SMC ALUMNAI PAKISTAN

SMC ALUMNAI PAKISTAN

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میڈیکل کالج کراچی کے فارغ التحصیل طلباء کی بین الاقوامی تنظیم ایس ایم سی المنائی کے زیر اہتمام بھوربن میں بیج 1986ء کا جاری 3 روزہ کنونشن اختتام پذیر ہو گیا کنونش میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے سندھ میڈیکل کالج کے فارغ التحصیل گریجویٹس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کنونشن کی اختتامہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی پروفیسر طارق رفیع نے کہاکہ شعبہ طب ایک اہم پیشہ ہے اور سندھ میڈیکل کالج کراچی کے گریجویٹس نے اپنے شعبہ میں پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے دنیا میں پاکستان کا نام بلند کیا ہے اس موقع پر تقریب سے ڈاکٹر جاوید سلیمان، پروفیسر ڈاکٹر مکرم علی ،پروفیسر ڈاکٹر سمیر قریشی ،ڈاکٹر فاروق ستار ،ڈاکٹر ندیم قاضی ،ڈاکٹر رضا الرحمن ،ڈاکٹر لبنیٰ مکرم علی ،ڈاکٹر شہاب اللہ ،ڈاکٹر انیل نہال ،ڈاکٹر سلمان لودھی ،ڈاکٹر تزئین فاطمہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تقریب کے اختتام پر 1986ء بیج کے گریجویٹس میں اعزازی شیلڈز ،میڈل اور سرٹیفکٹس پیش کیئے گئے جبکہ بیسٹ گریجویٹ ایوارڈ ڈاکٹر جاوید سلیمان، پروفیسر مکرم علی، ڈاکٹر انیل نہال اور ڈاکٹر ندیم قاضی کو دیئے گئے۔

تقریب میں مقررین نے سندھ میڈیکل کالج کراچی کے گریجویٹس کی گراں قدر خدمات کو سرا ہتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے اپنے مادر عملی کے ساتھ دنیا میں پاکستان کا نام مزید بلند کرینگے۔

جاری کردہ : ۔ڈاکٹر مکرم علی۔ ٹرسٹی

ایس ایم سی المنائی پاکستان