پاکستان کرولا گاڑیوں کی فروخت میں چوتھے نمبر پر پہنچ گیا

Corolla

Corolla

کراچی (جیوڈیسک) چیف انجینئر کرولا ، ٹیوٹا موٹر کارپوریشن یوشیکی کونیشی نے 26 ویں انڈس موٹر کمپنی کمپنی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انڈس موٹر کمپنی گزشتہ 26 برس سے کامیابی سے پاکستان میں ٹیوٹا کو فروغ دے رہی ہے۔

یوشیکی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کمپنی کی کارکردگی کی بدولت پاکستان میں کرولا گاڑیوں کی فروخت ایشیا پیسیفک خطے میں سب سے زیادہ ہوتی ہے جبکہ دنیا بھر میں پاکستان چوتھے نمبر پر ہے، اپنے آغاز کے بعد سے اب تک عالمی سطح پر 44.1 ملین کرولا گاڑیاں فروخت ہو چکی ہیں۔

کانفرنس کا موضوع ‘‘ریس ٹو ایس’’ تھا، اس موقع پر ڈیلر شپ مالکان، ٹیوٹا موٹر کارپوریشن کے اعلیٰ حکام، ٹیوٹا سوشو کارپوریشن، ہاؤس آف حبیب کی سینئر انتظامیہ، ڈیلر مینجمنٹ، نمائندگان، آئی ایم سی مینجمنٹ و دیگرنے شرکت کی۔