پاکستان کرپٹ ترین ملکوں میں شامل ہے، عالم علی

Pakistan

Pakistan

کراچی : سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی نے طلباء کے وفد سے دوران گفتگو کہا کہ موجود بدعنوانی کے محکموں کی مایوس کن کارکردگی اور سست طریقہ کار کی باعث سرکاری اداروں میں کرپشن کا سبب بن رہا ہے، صورتحال یہ ہے کہ بنیادی سرکاری ادارے مثلا بجلی، سوئی گیس، شہری ترقی کے ادارے ، میونسپل کمیٹیاں لوکل گورنمنٹ کے دفتر، سرکاری ادارے کم اور کرپشن کی نرسریاں زیادہ دکھائی دیتے ہیں۔اس وجہ سے پاکستان جسے بین الاقوامی دنیا33واں کرپٹ ترین ملک قرار دے چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کرپشن اتنی عام ہوچکی ہے کہ بعض مقتدر افراد اور سیاسی رہنمائوں کی جانب سے کرپش کا دفاع اور کرپشن کو فروغ دیا جاتا ہے، عالم علی نے کہا کہ ایک طرف سرکاری عہدوں پر فائز افسر اور حکمران قومی دولت لوٹنے کے باعث عیش وعشرت میں مگن ہیں تو دوسری طرف غریب وفاقہ کش لوگ خود سوزی اور خود کشی کرنے پر مجبور ہیں۔ عالم علی نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ کرپشن کی جڑ کو ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ، صرف اعلانات سے نہیں بلکہ عملی طور پر کام کیا جائے تاکہ کرپشن کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

جاری کردہ
سیکریٹری نشرواشاعت