پاکستان سے کرپشن بے حیائی کا خاتمہ کر کے ہی قائداعظم کے نقش قدم پر چلا جا سکتا ہے، طارق محمود پہاڑ

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) پاکستان سے کرپشن بے حیائی کا خاتمہ کر کے ہی قائداعظم کے نقش قدم پر چلا جا سکتا ہے، موجودہ حکومت ملک میں کالی بھیڑوں کا احتساب کرتے ہوئے عام آدمی کے لئے انصاف کی فراہمی کو ممکن بنائے۔

ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ 23 مارچ تجدید احد کا دن ہے ہمیں اور ہمارے حکمرانوں کو قائد اعظم کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر اپنے ضمیر کو جھنجوڑتے ہوئے پاکستان کے لئے سچے جذبے کے ساتھ وفاداری ایمان اتحاد اور تنظیم کو قائم کریں۔

انہوں نے کہا کہ مل جل کر ملک سے دہشت گردی کرپشن کا خاتمہ کرنے کا احد کریں۔