کیا پاکستان کی قسمت میں،،،،؟

Pakistan

Pakistan

تحریر: ریاض احمد ملک

میں نے ان دنوں پاکستانی بھائیوں کی زہانت دیکھی تو یقین جانئے کہ دل خون کے آنسو رونے لگا کہ 70 سالوں میں بھی ہم نے کوئی سبق نہیں سیکھا ہمیں جو چاہے جس کا جی چاہے نکیل پکڑ کر لے جائے اور ہم اس کے پیچھے چل پڑتے ہیں مجھے اچھی طرح یاد ہے جب میں میاں نواز شریف کے مخالف گروپ میں ہوا کرتا تھا جب میاں نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اس وقت امریکہ نے اس کی شدید مخالفت کی مگر نواز شریف کے سر پر ملکی محبت کا بھوت سوار تھا گویا اس نے کسی کی نہ سنی اور پاکستان کو دنیا میں طاقت ور ملک بنا دیا پھر ہوا سے جنرل پرویز مشرف اترا اور طیارہ ہائیجیکنگ کیس بنا کر میاں نواز شریف کو عمر قید اور جلا وطن کر دیا گیا ہماری قوم نے یہ تک نہ پوچھا کہ اس طیارے میں مسافر بھی ہونگے پائلٹ بھی ہو گا وہ منظر عام پر کیوں نہ آئے ،،،،؟مشرف کی آمد پر میرے سمیت کئی ساتھیوں نے مٹھائیاں بانٹی پھر مشرف نے جب ملک کو اندھیروں میں دھکیلا ملک دیوالیہ ہو چلا تھا ملک میں خود کش بمباروں کا راج رھا امن نام کی کوئی چیز نہ تھی تو ہمیں اپنی غلطی کا احساس ہوا پھر عوام کی خدا نے سنی اور پرویز مشرف سے جان چھوٹی اور آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا کی ماند ہم زرداری حکومت کے ہتھے چڑھ گئے اور اس نے مشرف پالیسیوں کو خوب چلایا اور ملک کو اندھیروں میں ڈوبانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ملک میں جب22,22گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہونا شروع ہوئی موٹر وئے ٹوٹ گئی ملک کی سڑکیں برباد ملکی امن برباد ہو چکاتو ہمیں نواز شریف یاد آئے اور ہم ایک بار پھر نواز شریف کو اقتدار میں لے آئے جس نے ملک کو اندھیروں سے نکالا ملک میں موٹر وئے سڑکیں بنوا ڈالیں ملک ترقی کی راہ پر چل نکلا اس مرتبہ پھر اداروں کے ٹکراو کی وجہ سے محترم عمران خان کو موقع ملا ان کے دل میں وطن کی محبت کا جزبہ اٹھا دستانہ پوش ہاتھوں نے انہیں عوام میں مقبول کر دیا۔

تمام صلاحیتوں سے عاری عمران خان نے قائداعظم کے پاکستان کو ختم کرنے کا پروگرام بنایا اور نیا پاکستان بنانے کا پروگرام بنایا اور ملک سے کریپشن کا خاتمہ کرنے کے لئے ملک بھر سے کریپٹ لوگوں کو جمع کیا کیونکہ اسے بتایا گیا تھا کہ لوہا ہی لوہے کو کاٹتا ہے چناچہ اس نے اس تجربہ کو خوب آزمایا جو اس لئے کامیاب ہوتا نظر آ رہا ہے ہماری قوم کا خیال ہے ہم نے آم کھانے ہیں چاہے وہ اک ( یہ ایک ایسا پودا ہے جو کڑوا ہوتا ہے) سے ہی کیوں نہ ملیں جس قوم کا یہ خیال ہو وہ ترقی کیسے کر سکتی ہے میرے کافی دوست تو میڈیا کی سنی سنائی پر یقین کرتے ہوئے عمران خان کو مسیحا سمجھ بیٹھے ہیں اسی طرح جیسے ہم نے ضیاء الحق اور مشرف کو سمجھا اور بعد میں تیری یاد آئی کا رونا رویااسی طرح ایک بار پھر ہم اسی راہ پر تو نہیں چل نکلے زرا سوچیئے گا کیونکہ کل بڑا سخت ہو گا۔

میرے ایک دوست نے بتایا کہ وہ اس وقت جب ملک ایٹمی طاقت بنا وہ کسی جنرل کے پی ائے تھے ان کے خیال میں یہ کریڈٹ نواز شریف کو نہیں بلکہ فوج کو جاتا ہے انہوں نے کافی تھکی ہوئی دلیلیں بھی دیںمیرے کافی دوست فوج کو بدنام کرنے کے لئے لا علمی میں وہ وہ کلمات ادا کر رہے ہوتے ہیں جن کا نہ سر ہوتا ہے نہ پیر وہ تو یہ تک کیہ جاتے ہیں فوج عمران خان کے ساتھ ہے اور وہ فوجیوں کے ووٹ اسے ہی پول کرائیں گے میری کئی بار ان سے اختلافی جنگ بھی ہوئی ہے کہ وہ گوج کو بدنام نہ کریں مگر ہمارے عقل سے عاری یہ لوگ جو اپنے آپ کو منجھا ہوا سیاست دان یا تجزیہ نگار تو سمجھتے ہیں مگر جب ان سے پوچھا جائے کہ ووٹ کس کو دو گے تو جناب فرماتے ہٰں کہ پنڈ دا چوہدری جہاں کہے گا ووٹ وہیں دیںگے چاہے کوئی لٹیرا ہی ان کی قسمت میں لکھ دیا گیا ہو میں یہ سوچ کر نہ صرف حیران بلکہ پریشان بھی ہوں کہ پاکستان کی قسمت کب سنورے گی کیا یہ لوگ پاکستان کی قسمت بدل دیں گے جن کی اپنی نہ سوچ ہے اور نہ ان میں صلاحیت کہ وہ اچھے برے کو پہچان سکیں۔

Riaz Malik

Riaz Malik

تحریر: ریاض احمد ملک
03348732994
malikriaz57@gmail.com