پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کی سالانہ جنرل میٹنگ صدر ندیم خان کی زیرصدارت منعقد اور اہم فیصلے کیے گے

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کی سالانہ جنرل میٹنگ صدر ندیم خان کی زیرصدارت کپتان عامر نعیم کی رہائش گاہ 7 اپریل کومنعقد ہوئی جس میں آسٹرین کرکٹ سیزن 2018 کے لیے اہم فیصلے کیے گے ۔میٹنگ میں صدر ندیم خان،نائب صدر حاجی سہیل اصغر باجوہ، جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد ،کوچ علی زوالفقار،پی سی سی اکیڈمی آسٹریا کے کوچ عمر خطاب خان،ٹورمینجر حاجی قاسم علی،میڈیا مینجر اکرم باجوہ،کپتان عامر نعیم ،نائب کپتان رضوان اور سابق کپتان شہباز کلیم ،محمد انور اور کلب کے سپورٹرز کھلاڑیوں اور پی سی سی کلب کوجوائن کرنے والے نئے پلیئر زنے بھی شرکت کی ۔میٹنگ کا آغاز کوچ علی زوالفقار کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔پی سی سی کلب کے روح رواں جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد نے پی سی سی کی گذشتہ سال 2017 کی کارکردگی پر بریفنگ دی اور آسٹرین کرکٹ سیزن 2018 کے مختلف پروگرامز کے اعلانات کیے اور پی سی سی کلب کوجوائن کرنے والے نئے پلیئر ز کو خوش آمدید کہا اور کلب کے عہدیدران کا تعارف کرایا ۔کپتان عمر نعیم پی سی سی میں نئے شامل ہونے والے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا آسٹرین کرکٹ سیزن 2018 میں شاندار کھیل پیش کرنے کاعزم کیا ۔صدر ندیم خان نے پی سی سی میں نئے شامل ہونے والے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ آپ سپورٹس مین کا مظاہرہ کریں گے تو ایک اچھا کھلاڑی بن کر اُبھریں گے پی سی سی گذشتہ سالوں میں کئی مرتبہ آسٹریا کرکٹ کی چیمپین رہی ہے اور پاکستان کا پرچم بلند کیا ہے آپ سب اپنی طرف سے بہترین کھیل پیش کریں اورنئے عزم کے ساتھ آسٹرین کرکٹ سیزن 2018 میں داخل ہوں اور شاندار کارکردگی دکھائیں اور پاکستان کا نام روشن کریں۔

PCC MITANG VIENNA

PCC MITANG VIENNA

PCC MITANG VIENNA

PCC MITANG VIENNA

PCC MITANG VIENNA

PCC MITANG VIENNA

PCC MITANG VIENNA

PCC MITANG VIENNA

PCC MITANG VIENNA

PCC MITANG VIENNA

PCC MITANG VIENNA

PCC MITANG VIENNA

PCC MITANG VIENNA

PCC MITANG VIENNA

PCC MITANG VIENNA

PCC MITANG VIENNA

PCC MITANG VIENNA

PCC MITANG VIENNA

PCC MITANG VIENNA

PCC MITANG VIENNA

PCC MITANG VIENNA

PCC MITANG VIENNA

PCC MITANG VIENNA

PCC MITANG VIENNA

PCC MITANG VIENNA

PCC MITANG VIENNA