پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کرنا اعزاز کی بات ہے، فف ڈوپلیسی

Faf du Plessis

Faf du Plessis

لاہور (جیوڈیسک) ورلڈ الیون کے کپتان فف ڈوپلیسی پاکستان آنے کے لیے پر جوش ہیں۔ کیپ ٹاؤن میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کرنا اعزاز کی بات ہے۔

اپنے پیغام میں فف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ لاہور میں پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان سیریز کا انتظار ہے، امید ہے شائقین بڑی تعداد میں میچز دیکھیں گے۔ کپتان ورلڈ الیون کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کی انڈر 19 ٹیم کے ساتھ پاکستان کا دورہ کر چکا ہوں۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ کا گفتگو میں کہنا تھا کہ جنوبی افریقی کھلاڑیوں نے ورلڈ الیون میں شامل ہونے کا اچھا فیصلہ کیا، پاکستانی شائقین اپنے ہیروز کو ہوم گراونڈ پر کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان میں کھیلنے کا تجربہ خوشگوار رہا۔