پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے نیو زی لینڈ پہنچ گئی

Shahid Afridi

Shahid Afridi

آکلینڈ (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے نیوزی لینڈ پہنچ گئی ہے ،پاکستانی ٹیم کراچی سے براستہ دبئی پہلےسڈنی پہنچی جہاں سے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈپہنچ گئی ہے۔

پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ میں پہلے شاہد آفریدی کی قیادت میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی،پہلا میچ 15 جنوری کو آکلینڈ میں ،دوسرا میچ 17 جنوری ہملٹن اور آخری ٹی ٹوئنٹی 22 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائےگا۔اس کے بعد فارمیٹ بدلے گااور اظہر علی کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم تین ون ڈے میچز کھیلے گی،جس کا آغاز 25 جنوری سےویلنگٹن میںہوگا،دوسرا میچ 28جنوری کونیپئرمیں جبکہ تیسرا ون ڈے31جنوری کوآکلینڈ میں ہوگا۔