پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ میں شیڈول کے مطابق پریکٹس جاری

Pakistani Team

Pakistani Team

کرائسٹ چرچ (جیوڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ شیڈول کے مطابق 17 نومبر کو ہو گا، قومی ٹیم نے زلزلے سے متاثرہ شہر کرائسٹ چرچ میں بھرپور پریکٹس کی۔

قومی کرکٹرز نیوزی لینڈ میں آنے والے خوفناک زلزلے کو بھلا کر پہلے ٹیسٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ کرکٹرز نے کرائسٹ چرچ میں شیڈول کے مطابق بیٹنگ اور بائولنگ کے شعبے میں پریکٹس کی۔

نیوزی لینڈ بورڈ کے سربراہ ڈیوڈ وائٹ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ زلزلے اور سونامی کے باعث پاک کیوی ٹیسٹ سیریز متاثر نہیں ہوگی اور دونوں ٹیمیں مقررہ شیڈول کے مطابق میچز کھیلیں گی۔