پاکستان میں شدید بحران آنے والا ہے: شیخ رشید کی ایک اور وارننگ

Sheikh Rasheed

Sheikh Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایل این جی معاہدہ سارے چوروں کی ماں ہے، جس میں 200 ارب روپے کی کرپشن ہے۔

معاہدے کی کاپی سپیکر کو دوں گا، انہوں نے کہا آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہہ دیا کہ اسحاق ڈار قبول نہیں ہے اور ملک اسوقت شدید مالی بحران میں جانے والا ہے۔

شیخ رشید نے کہا الیکشن بل کا قانون صرف ایک شخص کے لیے بنایا گیا، ختم نبوت والا معاملہ سوچی سمجھی سازش تھی۔ انہوں نے کہا اب سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے، جیسے لیبیا، عراق، شام تباہ ہوا ان کو وہ ہی ایجنڈہ ملا ہے، یہ چاہتے ہیں ملک کے سارے ادارے تباہ ہو جائیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا ساری قوم عدلیہ اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے،4 بجے اسلام آباد پریس کلب میں تفصیلی بات کروں گا۔