پاکستان کپ کے فائنل میں آج پنجاب اور خیبرپختونخوا کا مقابلہ ہو گا

Pakistan Cup Final

Pakistan Cup Final

فیصل آباد (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا اور پنجاب کی ٹیموں کے درمیان فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں میدان سجے گا۔ پاکستان کپ کا ڈے اینڈ نائٹ فائنل تین بجے شروع ہو گا۔ خیبرپختونخوا کی ٹیم کو یونس خان کی خدمات بھی حاصل ہوں گی۔

یونس خان امپائر سے الجھنے کے بعد پاکستان کپ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ غلطی کا احساس ہونے پر مڈل آرڈر بلے باز نے کرکٹ بورڈ سے معذرت کر لی۔ خیبرپختونخوا نے ایونٹ میں پہلا میچ ہارنے کے بعد لگاتار تین کامیابیاں سمیٹ کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

دوسری جانب پنجاب نے چار میں سے دو میچز اپنے نام کیے۔ شعیب ملک الیون نے بہتر رن اوسط کی بنیاد پر فائنل میں جگہ بنائی۔ پہلے مرحلے کے میچ میں خیبرپختونخوا نے پنجاب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو رنز سے شکست دی تھی۔