پاکستان کپ : خیبر پختونخوا نے میدان مار لیا، بلوچستان کو شکست

KPK and Balochistan

KPK and Balochistan

فیصل آباد (جیوڈیسک) اقبال اسٹیڈیم میں خیبر پختونخوا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنائے، کپتان احمد شہزاد اناسی اور مین آف دی میچ زوہیب خان بیاسی رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں بلوچستان کے بلے باز جم کر بیٹنگ نہ کر سکے اور پوری ٹیم چھیالیسویں اوور میں 172 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ خیبر پختونخوا نے 74 رنز سے ایونٹ میں دوسری کامیابی سمیٹی۔

بلوچستان کے کپتان اظہر علی نے 27، بابر اعظم نے 50 اور عمر گل نے 23 رنز بنائے، ان کے علاوہ اور کوئی بلے باز بڑا اسکور نہ کر سکا۔