پاکستان کپ، سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں آج مدمقابل

 Pakistan Cup

Pakistan Cup

فیصل آباد (جیوڈیسک) پاکستان کپ میں آج سندھ اور بلوچستان کی ٹیموں میں مقابلہ ہو گا، بلوچستان اپنے پہلے میچ میں پنجاب کو شکست دے چکا ہے۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں آج سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔

سرفراز احمد کی کپتانی میں سندھ کی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی جبکہ اظہر علی کی ٹیم بلوچستان افتتاحی میچ میں پنجاب کیخلاف سرخرو ہو چکی ہے۔

سندھ کی ٹیم نے اپنے پہلے ہی میچ میں کامیابی کیلئے تیاری کر لی ہے۔ دوسری جانب ٹیم بلوچستان اپنی جیت کے سفر کو آگے بڑھانے کیلئے پر عزم ہے۔ دونوں ٹیمیں دوپہر تین بجے ان ایکشن ہوں گی۔