پاکستان کپ میں آج اسلام آباد اور پنجاب کی ٹیمیں مدمقابل

Pakistan cup,

Pakistan cup,

فیصل آباد (جیوڈیسک) پاکستان کپ کے ساتویں میچ میں آج دنیا نیوز کی ٹیم اسلام آباد اور پنجاب کے درمیان مقابلہ ہو گا ، پنجاب کی ٹیم ایونٹ میں ابھی تک جیت کا مزہ چکھنے میں ناکام رہی ہے ۔

فیصل آباد میں جاری پاکستان کپ کے ساتویں روز بھی ایک ہی میچ کھیلا جائیگا ۔ اقبال اسٹیڈیم میں دنیا نیوز کی ٹیم اسلام آباد اور پنجاب ان ایکشن ہوں گی ۔ ٹیم اسلام آباد کی کپتانی تجربہ کار مصباح الحق جبکہ پنجاب کی قیادت شعیب ملک کریں گے ۔

دونوں ٹیمیں اس سے قبل دو دو میچز کھیل چکی ہیں جس میں مصباح الیون کو ایک فتح ملی اور ٹیم ملک کو دونوں میچوں میں شکست کا سامنا ہوا ۔ ٹیمیں اہم میچ میں فتح کیلئے پر عزم ہیں ، میچ دن تین بجے شروع ہو گا ۔