پاکستان کپ : سندھ نے بلوچستان کو 42 رنز سے شکست دے دی

Pakistan Cup Match

Pakistan Cup Match

فیصل آباد (جیوڈیسک) اقبال اسٹیڈیم میں جاری پاکستان کپ کے تیسرے روز بارش نے اپنا کھیل دکھا دیا۔ ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت بلوچستان کو 31 اوورز میں 229 رنز کا ہدف دے دیا گیا۔

سہیل خان نے پہلے ہی اوور میں اوپنر محمد نواز کو صفر پر چلتا کیا۔ بابر اعظم 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین عمر اکمل تھے جو 10 رنز پر بس کر گئے۔ سہیل تنویر نے ٹوٹل میں انیس رنز کا اضافہ کیا۔

کپتان اظہر علی کے 100 رنز بھی بلوچستان ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ مقررہ اوورز تک بلوچستان کی ٹیم 186 رنز تک محدود رہی۔ اس سے پہلے سندھ کی ٹیم کے اوپنرز نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔

سمیع اسلم ناٹ آؤٹ ایک سو آٹھ اور خرم منظور 100 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سندھ نے پینتالیس اوورز میں دو سو چھیاسٹھ رنز بنائے تھے کہ بارش نے اپنا کھیل شروع کر دیا۔