16واں یوم پاکستان ایوراڈ کا اعلان: تقسیم ایوارڈ کی تقریب 31 مارچ کو کمشنر کراچی آفس میں منعقد ہو گی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فردوس اتحاد ویلفیئر ایسوسی ایشن نے 16واں یوم پاکستان ایوارڈ کا اعلان کردیا ،یہ ایوارڈ مختلف شعبوں مین نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو دیئے جائیں گے تقسیم ایوارڈ کی تقریب مورخہ 31مارچ2016ء بروز جمعرات کمشنر کراچی آفس میں ایڈیشنل کمشنر محترمہ روبینہ آصف تقسیم کرینگی۔

فردوس اتحاد کے سیکریٹری جنرل حاجی غلام محمد خان نے تقسیم ایوارڈ کی تقریب کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتا یا کہ اس پروگرام کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد کمال حکیم ہونگی جبکہ 16واں یوم پاکستان ایوارڈ شہر کی اُن ممتاز شخصیات کو دیئے جائیں گے جنہوں نے اپنے شعبوں میں نما یا ں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قیام امن ،اپنا اور اپنے ادارے کا نام روشن کیا ہے۔

ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں محمد ارشد ،محمد سلیم ،محمد اسلم خان ،نجیب عزیز ،ناصر حسین خان ،مرزا مبین بیگ ،محمد اجمل ،اعجاز الدین قریشی ،شہلا معید ،شائستہ خان ،شگفتہ پروین ،اسلام الدین ،عبدالرزاق ،جمیل احمد دہلوی ،کرسٹوفر ڈیلیما،عظمت اللہ خان ،عابد بروہی ،ڈاکٹر پرویز رضوی ،باران بلوچ ،محمد جاوید ،برکت علی ایڈوکیٹ ،ساجد رند ،حاجی عبدالباری ،شاہد حسین ،پروین خالد ،سمیر جانسن ،ندیم قریشی ،گل رخ ،مشیر ربانی اور سید محمد سجاد شامل ہیں۔