10 واں یوم پاکستان ایوارڈ کی تقریب 22 مارچ کو منعقد ہو گا

Pakistan Day

Pakistan Day

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور فردوس اتحاد کے اشتراک اور کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے تعاون 10 واں یوم پاکستان اسپورٹس ایوارڈ کی تقریب مورخہ 22 مارچ 2016ء بروز منگل شام 7 بجے مکان نمبر 14 اسٹریٹ نمبر 11 فردوس کالونی پر منعقد ہو گی جس میں 50 ملک کے ممتاز اسپورٹس آرگنائزرکو یوم پاکستان ایوارڈ سے نوازا جائیگا۔

اس موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائیگا ۔تقریب کے آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد کمال حکیم ،چیف آرگنائز حاجی غلام محمد خان اور آرگنائزنگ سیکریٹری بلدیہ کورنگی کے انفارمیشن آفیسر محمد ارشد ہونگے۔