یوم پاکستان KPL کلر کٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ آج منعقد ہو گا

Tape Ball Cricket Tournament

Tape Ball Cricket Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) یوم پاکستان کاٹھیاواڑ پریمیئر لیگ نیٹ بال کرکٹ ٹورنامنٹ آج مورخہ 23 مارچ 2016ء بروز بدھ واحد اسپورٹس اسٹیڈیم کورنگی نمبر 5 پر منعقد ہوگا ۔ٹورنامنٹ میں شہر کی معروف 8 ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔

تقریب کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی سابق ٹیسٹ کرکٹر ندیم خان ، کراچی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر سراج السلام بخاری کھلاڑیوں میں انعام تقسیم کرینگے۔

جبکہ تقریب کی صدارت معروف اسپورٹس آرگنائزر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان ہونگے ۔چیئر مین واحد اسپورٹس کلب ایم شمیم قریشی ،صدر رائو رفاقت علی خان ،بلدیہ کورنگی کے انفارمیشن آفیسر محمد ارشد اور دیگر شخصیات بھی موجود ہوں گے۔