یوم پاکستان: صدر مملکت نے 54 افسروں اور جوانوں کو اعلی اعزازات سے نوازا

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق صدر ممنون حسین نے ایئر مارشل محمد اقبال اور ایئر مارشل فاروق حبیب کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا۔ ستارہ امتیاز (ملٹری) پانے والے افسران میں ایئر وائس مارشل محمد خالد دبیر، ایئر وائس مارشل محمد حسیب پراچہ، ایئر کموڈور نور الہٰی، ایئر کموڈور نوید حیدر منہاس سمیت دیگر 17 افسران شامل ہیں۔

تمغہ امتیاز (ملٹری) پانے والوں میں گروپ کیپٹن سہیل عجائب، ونگ کموڈور ذوالفقار ایوب، ونگ کموڈور نعمان خلیل، ونگ کموڈور تنویر احسان، ونگ کموڈور سہیل اکبر سمیت 15 افسران شامل ہیں۔

صدر مملکت نے فلائٹ لیفٹیننٹ حسین مصدق کو ستارہ بصالت سے نوازا جبکہ تمغہ بصالت پانے والوں میں ونگ کموڈور یاسر شفیق ملک، سکوارڈن لیڈر طارق وحید، سکوارڈن لیڈر فرقان احمد لطیف سمیت آٹھ افسران شامل ہیں۔ صدر مملکت نے گیارہ افسران کو امتیازی اسناد سے بھی نوازا۔