یوم پاکستان شوٹنگ بال فیسٹیول میچ قائدآعظم الیون کے نام

Shooting Ball Festival

Shooting Ball Festival

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوم پاکستان اسپورٹس فیسٹیول میں شوٹنگ بال میچ سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن اور فردوس اتحاد کے تعاون سے کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام واحد اسپورٹس شوٹنگ بال اسٹیڈیم کورنگی میں منعقد ہوا فیسٹیول میچ قائدآعظم الیون اور شہید ملت لیاقت علی خان الیون کے مابین کھیلا گیا۔

فیسٹیول میچ قائدآعظم الیون نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1 سے جیت لیا میچ کا پہلا سیٹ قائدآعظم الیون نے16-12 سے جیت کر ایک گیم کی برتری حاصل کی لیکن دوسرے سیٹ میں شہید ملت کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا اور دوسرے سیٹ میں 10-16 سے کامیابی حاصل کر کے مقابلا برابر کردیا تیسرے اور آخری سیٹ میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا اور جیت کے لیے سرتوڑ کوشش کی۔

لیکن جیت قاعدآعظم الیون کے نام رہی جس نے تیسرا سیٹ 16-14 سے جیت کر میچ بھی جیت لیا، قائدآعظم الیون کی جانب سے اعجاز احمد، رضوان احمد، ملک ناصراور عبدارحیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ شہید ملت لیاقت علی خان الیون کی جانب سے اویس احمد، محمد اسماعیل، خالد، فاروق نادراور شمیم نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا، یوم پاکستان شوٹنگ بال فیسٹیول میچ کے مہمان خصوصی انفارمیشن آفیسر ڈی ایم سی کورنگی محمد ارشدتھے۔

صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان، نائب صدر سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن ایم شمیم قریشی نے مہمان خصوصی کی آمد پر ان پرتپاک استقبال کیا ، میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی محمد ارشد نے سندھ اسپورٹس بورڈ کی جانب سے دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر حاجی غلام محمد خان، ایم شمیم قریشی، راو رفاقت علی خان، قمرالسلام پیارے، عبدالرشید، زولفقار خان، چودھری شریف اور کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات بھی موجود تھی۔