یوم پاکستان شوٹنگ بال نمائشی میچ 23 مارچ کو واحد اسپورٹس گرائونڈ کورنگی میں کھیلا جائیگا

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ اولمپکس کے زیر اہتمام کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے 23 مارچ 2016ء یوم پاکستان کے موقع پر واحد اسپورٹس شوٹنگ بال گرائونڈ کورنگی پر قائد اعظم الیون اور شہید ملت الیون کے درمیان شوٹنگ بال نمائشی میچ کھیلا جائیگا جس میں کراچی کے نامور شوٹنگ بال کھلاڑی حصہ لیں گے۔

کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان نے بلدیہ کورنگی شاہ فیصل زون کے انفارمیشن آفیسر محمد ارشد کو میچ کا چیف آرگنائزر نامزد کیا ہے۔

میچ کے اختتام پر بلدیہ کورنگی کے ڈائریکٹر اسپورٹس خالد نفیس کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے۔