فردوس اتحاد کے تحت یوم پاکستان اسپورٹس فیسٹیول کی تقسیم انعامات کی تقریب

PRIZE DISTRBUTION SSB PAKISTAN DAY SPOTS FESTIVAL

PRIZE DISTRBUTION SSB PAKISTAN DAY SPOTS FESTIVAL

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فردوس اتحاد کے زیر اہتمام سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے تعائون سے سندھ اسپورٹس بورڈ کی جانب سے یوم پاکستان اسپورٹس فیسٹیول کے منعقدہ کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور اسپورٹس آرگنائزرمیں ٹرافی، انعامات اور کیش پرائز تقسیم کرنے کے لئے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر شایان شان تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ایس ایس پی سائوتھ ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے کھلاڑیوں اور اسپورٹس سے وابستہ شخصیات میں انعامات تقسیم کئے۔

تقریب میں یوم پاکستان سائیکل ریس کے فاتح ضلع کورنگی کے کاشف احمد کو ٹرافی اور 5ہزار روپے کیش ،باسکٹ بال کی فاتح ٹیم کے کپتان ہارون خان کو ٹرافی اور 5ہزار کیش اور شوٹنگ بال فیسٹیول میچ کی فاتح ٹیم کے کپتان اعجاز قریشی کو ٹرافی اور 5ہزار روپے کیش انعام دیئے گئے اس کے علاوہ یوم پاکستان فیسٹیول میں حصہ لینے والے سائیکل ریس ،باسکٹ بال اور شوٹنگ بال کے کھلاڑیوں کو انفرادی کیش پرائز بھی دیئے گئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایس ایس پی سائوتھ ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے کہاکہ کھلاڑی امن کے سفیر اور صحت مند معاشرے کے فروغ کا ذریعہ ہیں۔

یہ امر خوش آئندہ ہے کہ شہر میں کھیلوں کی سرگرمیاں تیز ی کے ساتھ بحال ہورہی ہیں یوم پاکستان پر شہر میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد سے قیام امن کو فروغ حاصل ہوا اس موقع پر انہوں نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں کے مطالبے پر باسکٹ بال کورٹ کی تعمیر و ترقی اور تزئن و آرائش کے لئے متعلقہ اداروں سے سفارش کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو یقین دلا یا کہ آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کو شہر کا مثالی اسپورٹ کورٹ بنا یا جائیگا۔

اس موقع پر تقریب سے سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت ،سابق نیشنل سائیکلسٹ الطاف حسین ،عبدالناصر ،دانش بلوچ ،محمد ارشد ،شہلامعید ،عظمت اللہ خان نے بھی خطاب کیا مقررین نے سیکریٹری اسپورٹس سندھ محمد راشد کی کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر حاجی غلام محمد خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یوم پاکستان فیسٹیول میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور تمام اسپورٹس آرگنائزرز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشااللہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیکر کراچی سمیت سندھ کو امن کا گہوارہ بنا یا جائیگا۔