پاکستان کو 25 دسمبر سے قبل آئی ایم ایف سے 50 کروڑ ڈالر قرض ملے گا

International Monetary Fund

International Monetary Fund

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا جس میں پاکستان کی اقتصادی کارگردگی کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ٹیکسوں کے اہداف، توانائی اور ٹیکس اصلاحات میں پاکستان کی کارکردگی کو سراہا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو یکم دسمبر سے 40 ارب روپے کے نئے ٹیکسوں کے حوالے سے مطمئن کر دیا گیا ہے،

عالمی مالیاتی ادارے نے پی آئی اے کی نجکاری پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ پاکستان نے 2013ء میں آئی ایم ایف سے 6 ارب 40 کڑور ڈالر قرض کا پروگرام لیا تھا جس کے تحت پاکستان کو اب تک 4 ارب 70 کروڑ ڈالر مل چکے ہیں، پاکستان کو آنے والے دنوں میں اس پروگرام کی دسویں قسط ملے گی۔