یوم دفاع پاکستان کے موقع پاکستان راجونی اتحاد کی جانب سے ”فروغ محبت پاکستان ریلی “ نکالی گئی

Pakistan Defence Day

Pakistan Defence Day

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوم دفاع پاکستان کے موقع پاکستان راجونی اتحاد کی جانب سے ”فروغ محبت پاکستان ریلی “ نکالی گئی جس میں حیدرآباد ‘ میر پور خاص ‘ ٹھٹھہ ‘ دادو ‘ بدین ‘ سکھر ‘ کوٹلی ‘ماٹلی ‘ کوٹری ‘ سانگھڑ ‘ شکار پور ‘ لاڑکانہ اور سندھ کے دیگر علاقوں سے مختلف برادریوں کے قائدین ‘ عمائدین اور رہنماوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ریلی کی قیادت پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے کی۔

سہراب گوٹھ سے یکجا ہوکر روانہ ہونے والی ریلی نے مزار قائد پہنچ کر بابائے قوم کے مزار پر فاتحہ خوانی کی ‘ پھولوں کی چادر چڑھائی اور تحفظ و استحکام پاکستان کیساتھ امن وسلامتی اور ترقی و خوشحالی کی دعا بھی کی بعد ازاں مزار قائد سے روانہ ہونے والی ریلی پریس کلب پہنچ کر ختم ہوگئی جہاں ریلی کے شرکاءومیڈیا نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے قائدین ریلی نے کہا کہ تحفظ وطن کیلئے قومی اتحاد ویکجہتی اور قوم میں جذبہ حب الوطنی لازم ہے مگر مساوا ت ‘ انصاف اور ہر ایک کا بلا تفریق و یکساں احتساب کئے بناءایسا ممکن نہیں ہے۔