پاکستان کی ترقی کی راہ میں کسی کو بھی رکاوٹ بننے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی : شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پا نامہ ہو یا بے نامہ، پاکستان ترقی کرتا رہے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کی روہ میں رکاٹوٹ بننے کیو کسی کو ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے ہوں یا لاک ڈاون ہم ملکی تعمیر و ترقی کے منصوبے مکمل کرتے جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شیریف کا منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں توانائی سمیت سی پیک کے دیگر منصوبوں پر بھی انتہائی برق رفتاری سے کام ہورہاہے اور پاکستان میں خوشحالی کا انقلاب آ رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے پاک چین دوستی کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے میں بہت اہم کردار ادا کیاہے تاہم بعض عناصر جو باہر سے تو پاک چین دوستی کا دم بھرتے ہیں لیکن اندر سے اس کی مخالفت کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین اور ناقدین کہتے تھے کہ یہ منصوبے عملی شکل اختیار نہیں کریں گے لیکن اللہ تعالی کے فضل وکرم سے سی پیک کا میگا منصوبہ آج 1320میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم کررہاہے جبکہ دھرنا دینے والے حقیقت میں پاکستان کے مستقبل کو اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے تھے۔

شہباز شریف نے کہا کہ چینی قیادت نے اپنے عوام کے خون پسینے کی کمائی سے 60ارب ڈالر کے منصوبے پاکستان کو دئیے اورپاکستانی قوم اس احسان عظیم کو کبھی فراموش نہیں کرسکے گی کیونکہ اگر ہم اپنا زر مبادلہ ان منصوبوں کے لئے استعمال کرتے تو وہ ختم ہوجانا تھا۔