پاکستان کی ترقی بھارت کو راس نہیں، بدنیتی کھل کر سامنے آ گئی: احسن اقبال

Ahsan Iqbal

Ahsan Iqbal

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا عمل بھارت کو راس نہیں آ رہا۔ اس کی بدنیتی کُھل کر سامنے آ گئی ہے۔

چین سے اقتصادی راہداری کا تعلق شاہراہ قراقرم سے ہے۔ بھارت کا اس پر اعتراض ہی نہیں بنتا ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارت علاقائی استحکام اور خوشحالی کے عمل پر اثر انداز ہو نا چاہتا ہے جس کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ پاکستان فوبیا سے نکلے اور اپنے ملک کے حالات پر توجہ دے۔

دوسری جانب دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان سمیت پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر عمل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔