پاکستان کو ترقی کی طرف گامزن کرکے میاں نواز شریف نے محب وطن لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ ملک جمشید کھوکھر

Lahore

Lahore

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء ملک جمشید کھوکھر نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف اور ان کا خاندان تمام الزامات سے با عزت بری ہو گا اور ان پر جھوٹے الزامات لگا کر شہرت حاصل کرنے والوں کو ناکامی دیکھنا پڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزچیئرمین مانگا منڈی پریس کلب ڈاکٹرمحمدعدنان سے گفتگوکے دوران کیا،ملک جمشیدکھوکھرنے کہا کہ مسلم لیگ ن خدمت کے جذبہ کو لے کر آگے چل رہی ہے۔ قوم کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور بحرانوں سے نکالنے پر پوری قوم میاں محمد نواز شریف کی پشت پر کھڑی ہے۔

انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے مزید کہا کہ بیگم کلثوم نواز بہت جلد صحت مند ہو کر ہمارے درمیان ہوں گی اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے وہ اہم کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی طرف گامزن کرکے میاں نواز شریف نے محب وطن لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ اب ملک بحرانوں سے دور اور ترقی کے قریب آگیا ہے۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہو چکی ہے۔ جبکہ سہولیات اور ترقی کا سفر جاری ہے جس کو دیکھ کر مخالفین پریشان ہیں۔ہماری حکومت عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھے گی۔ سی پیک ہر صورت مکمل ہوگا اور اقتصادی راہدای منصوبے سے پاکستان کی معیشت مظبوط ہو گی اور پاکستان خوشحال ملک ہو گا۔