پاکستان کو مذاکرات کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہو گا: نریندر مودی

Narendra Modi

Narendra Modi

نیو یارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا وہ پاکستان سے باہمی مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن مذاکرات کیلئے ایسا ایسا پرامن ماحول چاہتے ہیں جس میں دہشتگردی کا سایہ نہ ہو اور جس میں دونوں ممالک کی دوستی اور تعاون پروان چڑھے۔

نریندر مودی کا کہنا تھا اس فورم پر تنازعات اجاگر کرنا مسائل کے حل کرنے کا طریقہ نہیں ہے۔

پاکستان کو پرامن اور سازگار ماحول پیدا کرنے کی ذمہ داری قبول کرنا ہو گی۔ نریندر مودی کا کہنا تھا کسی بھی ملک کی قسمت اس کے ہمسایوں سے جڑی ہوتی ہے۔

ان کی حکومت ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات اور تعاون میں پیش رفت کو ترجیحی بنیادوں پر رکھا ہے۔ بھارتی وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ خطے کے ممالک دہشتگردی سے عدم استحکام کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ افریقہ کو دہشتگردی اور صحت دو طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔

دہشتگردی نئے نام اور شکل وصورت سے سامنے آ رہی ہے۔ کوئی بھی ملک چھوٹا ہو یا بڑا شمال میں ہو یا جنوب میں دہشتگردی سے محفوظ نہیں۔ مغربی ایشیا میں دہشتگردی کے خلاف لڑی جانے والی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دنیا کے تمام ممالک کو شامل ہونا چاہئے۔