پاکستان سفارتخانہ ویانا آسٹریا کے سفیر منصور احمد خان نے آسٹرین صدر کو اپنی تعیناتی کی اَسناد پیش کر دیں

ویانا (اکرم باجوہ) اسلامی جمہوریہ پاکستان سفارت خانہ ویانا آسٹریا نے پاکستان میڈیا جنگ ویانا کو 10جولائی کوپریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سفارتخانہ ویانا آسٹریا کے سفیر منصور احمد خان نے ری پبلک آف آسٹریا کے صدرالیگزینڈروانددے بیلن کو اپنی آسٹریا میں نئی تعیناتی کی اَسناد 10 جولائی بروز منگل کو آسٹرین صدر کوہاوف برگ میں پیش کیں۔ اس موقع پر سفیر پاکستان منصور احمد خان نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے لوگوں حکومت اورصدر پاکستان کی جانب سے آسٹرین حکومت اورآسٹرین لوگوں کے لیے بڑی گرم جوشی سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا اور سفیر پاکستان نے مختلف شعبوں سے متعلقہ سیاسی ،تجارتی ،سرمایا کاری ،تعلیم اور ثقافت میں گہرئے روابط قائم کرنے کی خواہش کا اظہا ر کیا۔آسٹرین صدر نے سفیر پاکستان سے اَسناد وصول کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کو روایتی اور قریبی دوستانہ تعلقات کو فراغ دینے کے لیے مل کر کرنا چاہیے ۔اس سے قبل سفیر پاکستان ہاوف برگ پہنچے تو آسٹرین صدر نے استقبال کیا اور بڑی گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔

MANSOOR KHAN ASNAAD VIENNA

MANSOOR KHAN ASNAAD VIENNA

MANSOOR KHAN ASNAAD VIENNA

MANSOOR KHAN ASNAAD VIENNA

MANSOOR KHAN ASNAAD VIENNA

MANSOOR KHAN ASNAAD VIENNA

MANSOOR KHAN ASNAAD VIENNA

MANSOOR KHAN ASNAAD VIENNA

MANSOOR KHAN ASNAAD VIENNA

MANSOOR KHAN ASNAAD VIENNA