پاکستان سفارت خانہ ویانا میں 14 اگست کو جشن یوم آزادی کی پُروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا

Pakistan Embassy Vienna

Pakistan Embassy Vienna

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان سفارت خانہ ویانا کی جانب سے 14 اگست 2017 کو جشن یوم آزادی کی پُروقار تقریب کے سلسلہ میں پاکستان میڈیا جنگ ویانا کو ای میل کے زریعے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریا اور سلوواکیہ میں مقیم پاکستانیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یوم آزادی پاکستان کے جشن کی تقریب 14اگست بروز پیر 2017ء صبع 10 بجے سفارت خانہ پاکستان بمقام 13 ہوفزائلے میں منعقد ہوگی۔تقریب کا آغاز تلاوت ِقرآن پاک سے ہوگا اور بعد ازاں پرچم کشائی کی رسم ہوگی۔

اس خوشی کی تقریب میں آپ اور آپ کے اہل وعیال کی شرکت قومی یکجہتی اورجذبہ ِحب الوطنی کا مظہر نیز ہمارئے لیے باعثِ توقیر ہوگی۔آپ سے گذارش ہے کہ آسٹریا اور سلوواکیہ میں مقیم جن پاکستانیوں سے آپ رابطے میں ہوں اُنہیں بھی اس دعوت ِعام کی اطلاع دیں۔آپ کی شمولیت کے منتظر عملہ سفارت خانہ پاکستان ویانا۔

Pakistan Embassy Vienna

Pakistan Embassy Vienna