پاکستان کے ایمرجنسی اداروں کی کارکاردگی کو بہتر بنانے کیلئے معاونت جاری رہے گی۔ مہربان صادق

Speech

Speech

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) پاکستان کے ایمرجنسی اداروں کی کارکاردگی کو بہتر بنانے کیلئے معاونت جاری رہے گی، ہر سال یو کے سے پاکستان آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی و انچارج وفد نیشنل چیئر آف انٹرنیشنل ایمرجنسی ٹیم یوکے مسٹر مہربان صادق نے ان کے اعزاز میں سجائی ہوئی محفل میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔تفصیل کے مطابق جہلم چیمبر لائنز کلب کے صدر ومنیجنگ ڈائریکٹر ہادی ہومیوپیتھک میڈیکل کالج جہلم ڈاکٹر ظہیر احمدنے ”دی انٹرنیشنل ایمرجنسی ٹیم یوکے ” کے وفد کے اعزاز ایک ”معلوماتی پروگرام”کا انعقادجہلم چیمبر لائنز کلب ، شوکت میموریل ویلفیئر ٹرسٹ، القاسم ویلفیئر انسٹیٹوٹ دینہ اورہادہ ہومیو پیتھک کالج کے تعاون سے جہلم کے لوکل ہوٹل میں کرایا۔تقریب کے ماسٹر آف سرمنی ایم ڈی SLSکالج وکلب سیکرٹری جہلم رائل لائنز کلب سرفراز ملک نے خوبصورت انداز میں تقریب کا آغاز کیا۔تلاوت قرآن پاک و نعت کی سعادت ریجن چیئرپرسن جہلم حافظ غلام مصطفی نے حاصل کی۔ ڈاکٹر ظہیر احمد نے اپنے خطاب میں مہمانوں کو ویلکم کیااور پروجیکٹر کے ذریعے مہمانوں کوکیئے ہوئے سوشل ورک کی تفصیلات بتائی ۔ بچوں نے خوبصورت ملی نغموں پر پرفارم کر کے تقریب کا چار چاند لگا دئیے۔ صدر جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری لائن ارشد محمود نے لائنز کا تعارف کرایا۔

کیبنٹ سیکرٹری لائن اسحاق ڈارنے لائنز کلبز انٹرنیشنل کے بار ے میں مہمانوں کو بریفنگ دی۔ سابقہ چیف فائر آفیسر ویوکے فائر اینڈریسکیو سروس مسٹر ڈیرل پال اوپرے نے ان کی ٹیم کے شاندار استقبال کرنے اور ان کے اعزاز میں محفل سجانے پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ریسکیو اداروں کی بھر پورمدد کرنے کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان ایک پر امن اور پیار کرنے والے لوگوں کا ملک ہے۔اس تقریب کے مہمان خصوصی و انچارج وفد نیشنل چیئر آف انٹرنیشنل ایمرجنسی ٹیم یوکے مسٹر مہربان صادق نے جہلم والوںکی مہان نوازی اور بہترین انعقاد پر انتطامیہ کو سراہا اور اس طرح کے پروگرامز کیلئے پاکستان ہر سال آنے کا ارادہ ظاہر کیا۔اس تقریب میں جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان،میڈیا کے نمائندگان، جہلم کے سنیئر لائنز، سیاسی و سماجی شخصیات اور سکول بچوںکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شکیل احمد بٹ آئر لینڈ سے سپیشل اس تقریب کیلئے تشریف لائے۔تقریب میںمرزا نعیم بشیر، ڈاکٹر کوثر ناہید، صدر جہلم رائل لائن فرحان ڈار، لائن شکیل سیٹھی،لائن ندیم طالب، لائن شہزاد احمدااور دیگر جہلم علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر تصور حسین مرزا ، جہلم پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر چوہدری عابد محمود ، سینئر صحافی عامر کیانی ،ر صحافی ریاض گوندل ، سینئر صحافی میاں ساجد ، سینئر صحافی حافظ اتیاز بیگ ، سینئر صحافی قاسم سجاد ، اہم شخصیات نے شرکت کی۔