پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کی جانب سے CCNA ٹریننگ کا آغاز

Training

Training

کویت (محمد عرفان شفیق) پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی واحد اور منفرد تنظیم ہے جو کویت میں موجودافراد کو روزگار کی تلاش میں معاونت اور بہترین روزگار کی تلاش میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

انسانیت کے بے لوث خدمت کے جذبے کے تحت جہاں یہ فورم بہترین حصول رزق میں مددگار ثابت ہوتا ہے، وہیں پر گاہے بگاہے مختلف اوقات میں دور حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کیلیے مختلف نوعیت کی ٹریننگز کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

ٹریننگز کے اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے گزشتہ دنوں پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے بینر کے تحت CCNAکی ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا۔ اس ٹریننگ میں پاکستانیوں کے علاوہ دوسرے ممالک کے افراد بھی شرکت کر رہے ہیں۔

ٹریننگ کے آغاز پر بانی و صدر پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت محمد عرفان عادل نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت تعلیمی میدان میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے لیے ہر قسم کے تعاون کے لیے تیا رہے اور مستقبل قریب میں مختلف ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔

انہوں نے انسٹرکٹر طاہر محمود کی کاوشوں کو سراہا۔ ٹریننگ کم و بیش دو ماہ تک جاری رہے گی۔ اس ٹریننگ کے انسٹرکٹر طاہر محمود، شکیل مغل اور کوآرڈینیٹر محمد عمران خان ہیں۔