پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات، پولنگ جاری

Pakistan Engineering Council

Pakistan Engineering Council

کراچی (جیوڈیسک) بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ہونے والے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات میں ووٹنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک جاری رہے گا۔ملک بھر سے 45 میں سے پنجاب کی 2 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے جبکہ 43 نشستوں سے میں سے ملک بھر سے ایک چیئرمین، ایک سینئر وائس چیئرمین جبکہ ہر صوبے سے ایک وائس چیئرمین منتخب ہو گا۔

پاکستان انجینئرنگ کونسل کے مطابق ملک بھر سے پونے دو لاکھ دجسٹرڈ ووٹرز سے ایک لاکھ پچیس ہزار افراد ووٹ دینے کے اہل قرار پائے ہیں جبکہ کراچی کے 9 پولنگ اسٹیشن سمیت صوبے بھر میں 28 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ واضع رہے کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات ہر 3 سال بعد منعقد کئے جاتے ہیں۔